ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نااہل قیادت کی وجہ سندھ ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے، کاشف شیخ 

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے گھوٹکی سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس اہلکار وں کی شہادت پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 15سالوں سے سندھ پربرسراقتدار نااہل قیادت کی وجہ سے اس وقت کراچی تا کشمور پوراسندھ ڈاکووں کے رحم وکرم پر ہے۔

سندھ میں کرائم سمیت اغوابرائے تاوان کی بڑھتی ہوئی واردادتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمے دارای ہے مگر اب تو ڈاکووں کے ہاتوں عوام کے محافظ خود پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں رہے جوسندھ حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔گھوٹکی کا حالیہ افسوس ناک واقع واضح ثبوت ہے۔

صوبائی رہنما نے گھوٹکی واقعے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرت ناک سزا، جرائم کے خاتمے،قیام امن اورشہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے موئثر اقدامات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں