ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کوپ 27 میں شرکت کیلئے کل مصر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 7 اور 8 نومبر کو شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی 27 ویں کانفرنس (کوپ 27) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل دورہ مصر پر روانہ ہوں گے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کا وفد کانفرنس میں شرکت کرےگا، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ 27) مصر میں منعقد کی جائے گی۔

مصر کی زیر صدارت ہونے والے کوپ 27 کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس کے شریک صدر ہوں گے۔

مصری صدر اور کوپ 27 کے چیئرمین عبدالفتاح السیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ناروے کے وزیر اعظم کے ہمراہ گول میز کانفرنس کی شریک صدارت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم اعلیٰ سطح کی دیگرتقریبات میں بھی شرکت کریں گے جن میں ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے لیے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے اجرا کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی گول میز کانفرنس اور 7 نومبر کو مشرق وسطیٰ کے گرین انیشیٹو سمٹ بھی شامل ہے۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں