ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تنزانیہ میں مسافر طیارہ جھیل میں جا گرا

تنزانیہ میں ایک مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے وکٹوریا جھیل میں گر گیا ۔

 تنزانیہ پولیس کے مطابق،خراب موسم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے البتہ   طیارے میں سوار چھبیس مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ دارالسلام سے بوکوبا جا رہا تھا جس میں انتالیس مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے ۔

 صدر سامیا سلوحو حسن نے اس حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ” پرسیشین ایئر”  کے طیارے کے گرنے کی افسوس ناک خبر مجھےملی،امدادی کاروائیاں جاری ہیں لہذاس پر امن رہا جائے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں