ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حادثات میں قیمتی جانیں بچانے کیلئے پاکستان میں موٹر ویز پر حدِ رفتار کم کر دی گئی

اسلام آباد:ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانیں بچانے کیلئے موٹر وے پولیس نے ملک کی مختلف شاہراہوں پر حدِ رفتار کم کر دی ۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق حدِ رفتار میں کمی کا فیصلہ حادثات کے تجزیے او ریسرچ کے بعد کیا گیا ہے،موٹر وے ایم ٹو لاہور، اسلام آباد، ایم تھری، ایم فور، ایم نائن پر حدِ رفتار میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی حد رفتار 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر اسپیڈ لمٹ 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر حدِ رفتار 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر ایچ ٹی وی کی حدِ رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر ایل ٹی وی 120 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر ایچ ٹی وی کی رفتار 100 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم 14 پر ایل ٹی وی کی حدِ رفتار 120 سے 100 کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں