ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ، ملزمان سے برآمد اسلحے کی ترسیل کا ذریعہ جاننے کیلئے ویپن ڈیسک قائم

 اسلام آباد:آئی جی سندھ کے حکم پر محکمہ انسدادِ دہشت گردی میں گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحے کی ترسیل کا ذریعہ جاننے کیلئے ویپن ڈیسک قائم کر دی گئی۔

کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)میں قائم ویپن ڈیسک میں محکمے کے 16 افسران تعینات کیے گئے ہیں جو کراچی بھر کے 100 سے زائد تھانوں میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کریں گے۔

گرفتار ملزمان سے اسلحے کی خرید و فروخت اور ترسیل سے متعلق تفتیش کی جائے گی،کراچی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ویپن ڈیسک سے تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے اس حوالے سے ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ویپن ڈیسک کے قیام کی ہدایت آئی جی سندھ نے دی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ اسلحہ برآمدگی اور دیگر کیسز میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں مل پاتے، شواہد کی عدم موجودگی سے کیسز کمزور ہو کر ملزمان کے حق میں چلے جاتے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو دیا گیا ٹاسک ملزمان کو سزا دلوانے میں معاونت کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں