ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت،ایک اور نوجوان گرفتار

وزیر آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، وزیرآباد سے ایک اور نوجوان زیر حراست، گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی ہے، ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے، پکڑے کئے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئر مین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں