ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی، طالبان کا عزم

کابل: افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کچھ عرصے قبل قزاقستان کی بد امنی میں افغان شہریوں کے کردار کے بارے میں بعض روسی حکام کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایسے کسی بھی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے نائب سربراہ عبد السلام حنفی نے صدر قرقیزستان کے خصوصی نمائندے طلعت بیک مصدق اف سے گفتگو میں افغانستان اور علاقے کے مختلف دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں انھوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی گروہ کو اسلحہ استعمال کرنے اور یا افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ کہ افغانستان کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے سیکریٹری شیر محمد عباس استانکزئی نے بھی صدر قرقیزستان کے خصوصی نمائندے طلعت بیک مصدق اف سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں