ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی

ایڈیلیڈ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح روہت شرما ایڈیلیڈ کے کرکٹ گرائونڈ میں بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے جب گیند ان کے سیدھے ہاتھ پر لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی جب کہ ٹیم کے فزیو فوری طور پر گرائونڈ میں آگئے،بعدازاں روہت نے نیٹ سیشن میں صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور پھر وہ انجری کے خوف سے گرائونڈ سے چلے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں