ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے تھا۔پر تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔ یہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے۔ عمران بچائو تحریک اب عمران کو اقتدار پر بٹھائو تحریک بن چکی ہے۔

ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی ادراوں کی تعطیل کا اعلان کر رہی ہے، افسوس کی بات ہے کورونا وبا کے بعد تعلیمی ادارے اب تحریک انصاف کے سیاسی انتشار کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں۔ یہ مظاہرہ نہیں محاصرہ ہے جس سے ہر کاروبار زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہمیشہ الزام تراشی کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر سیاست کی ہے ۔ اب تو غیر ملکی صحافی بھی ان سے ثبوت کا پوچھتے ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ یہ لوگ جن پر الزامات لگاتے ہیں ان سے خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ یہ دوہرہ معیار اور منافقت نہیں تو کیا ہے؟ ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں