ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججوں کے سپریم کورٹ میں تقرر کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کا معاملہ، جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی سپریم کورٹ کے ججز بن گئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال جمعہ کے روزسپریم کورٹ میں نئے ججز سے حلف لیں گے۔   جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نئے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت قانون و انصاف کے مطابق   سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز  آج بروز جمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔ 

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ان سے حلف لیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق بھی  آج  اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ان سے حلف لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں