ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی فوجداری عدالت کےعہدے دار کا دورہ لیبیا

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے  استغاثہ اعلی کریم خان نے لیبیا میں اجتماعی قبور کی جگہ کا معائنہ کیا ہے اور وہاں ایک بدنام زمانہ ملیشیا کے ہاتھوں مبینہ مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

طرابلس کے جنوب مشرق میں واقع قصبے ترہونہ کے قریب کریم خان نے ایک مقامی فارم میں اور اس کے قریب دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کا معائنہ کیا۔اس جگہ سے  دو ہزار بیس  کے موسم گرما سے اب تک درجنوں لاشیں دریافت ہوچکی ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ  روزٹویٹرپرکہا کہ خان نے بعد میں مہلوکین کے رشتہ داروں کولیبیا کی صورت حال پر کام تیزکرنے کے اپنے عزم کے بارے میں بتایا۔

کریم خان  گزشتہ ہفتے کے روز طرابلس پہنچے تھے اور وہ گزشتہ ایک دہائی میں لیبیا کا دورہ کرنے والے آئی سی سی کے پہلے استغاثہ ہیں۔

انھوں نے لیبیا کے متعدد عہدے داروں سے بات چیت کی ہے۔

ان میں صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی، وزیرانصاف حلیمہ ابراہیم اور فوجی پ استغاثہ شامل تھے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کریم خان  آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لیبیا کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں