ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں روزانہ 300 پستول سمگل ہونے کا انکشاف

کراچی : شہر قائد میں روزانہ 300 پستول سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کا لائسنس بھی مل جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی انچاج راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ سمگل اور فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے جو اسلحہ کی خرید و فروخت واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور انتہائی اعلیٰ کوالٹی کے 18 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔ اسلحہ پشاور سے آن لائن کراچی سمگل کیا جاتا تھا۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ملزمان مختلف طریقوں سے غیر قانونی اسلحہ کراچی لاتے ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ اسلحہ اور اس کا لائسنس بھی مل جاتے ہیں لیکن لائسنس جعلی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث گروہ ایک دن میں 300 کے قریب پستول کراچی پہنچاتے ہیں جبکہ سمگلرز منظم انداز سے اسلحہ اور جعلی لائسنس فروخت کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں