ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں 2 گھر رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات طلب

 اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی دارالحکومت میں سول سرونٹس کو گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں دو دو گھر رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی کہ آئی جی ہاس یا جی ایٹ کا گھر، دونوں میں سے کوئی ایک رکھیں۔

عدالت نے کہا کہ کتنے سول سرونٹس نے دو دو گھر رکھے ہوئے ہیں، سیکرٹری ہاسنگ 3 ماہ میں رپورٹ دیں۔ اس کے علاوہ صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں، اس کی بھی رپورٹ دی جائے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ آفس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دیا جائے۔ عدالت نے سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے گھر سے زبردستی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں