ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: ہمارا جواب نَپا تُلا اور دو ٹوک ہو گا

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے پابندیاں لگائیں تو ہم اس کا "نَپا تُلا اور دو ٹوک” جواب دیں گے۔

وزیر خارجہ عبداللہیان نے، یورپی یونین کے آئندہ ہفتے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریوں میں ہونے کا اعلان کرنے پر، اپنی جرمن ہم منصب ‘اینالینا باربک’ کو ٹویٹر سے جواب دیا ہے۔

باربک کے ٹیگ کے ساتھ  جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے ایران میں احتجاجی مظاہروں کے بارے میں یورپی ممالک کے موقف کو "اشتعالی،  مبنی بر مداخلت اور غیر سفارتی ” قرار دیا ہے۔

ٹویٹ میں عبداللہیان نے کہا ہے کہ قدیم روابط کی بیخ کنی طویل المدت نتائج کا سبب بنے گی۔ جرمنی  ، مشترکہ  مسائل کے حل کا راستہ بھی اختیار کر سکتا ہے اور ایران کے ساتھ دو بہ دو ہونے کا بھی۔ انتخاب جو بھی ہو ہمارا جواب نَپا تُلا اور دو ٹوک ہو گا”۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے، ایران میں مہسا امینی کی موت کے ساتھ شروع ہونے والے، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد 17 اکتوبر کو 11 ایرانی شہریوں اور 8 اداروں پر پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا۔

جرمنی کی وزیر خارجہ باربک نے کل شام ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں، ایرانی مظاہرین کے خلاف مداخلت کے بارے میں، کہا تھا کہ ہم آئندہ ہفتے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریوں میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں