ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ نے گزشتہ دس ماہ کے دوران 18,487 غیر قانونی تارکین وطن کوزندہ بچایا

 ترکیہ نے  گزشتہ دس ماہ  کے دوران   بحیرہ ایجیئن میں  یونان کی جانب سے  موت کے دہنے پر ترک کیے جانے والے  18,487 غیر قانونی تارکین وطن کو  زندہ بچا لیا گی ہے ۔

بڑی تعداد میں   غیر قانونی تارکین وطن، جو نئی زندگی کی امید میں  اپنے خاندانوں کے ہمراہ  اس سفر پر نکلتے ہیں  یونانی عناصر کے ہاتھوں مار پیٹ کے بعد ترکیہ کے علاقائی پانیوں میں دھکیل دیے جاتے ہیں۔

ان تارکین وطن کی  کشتیوں کے انجن  توڑنے کے بعد ان کو  سمندر کے بیچوں بیچ بے یارو مددگار   چھوڑ دیا  جاتا ہے   آخری امید ترک کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں  ہوتی ہیں  جو  ان تارکین وطن کی مدد کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے  ان کو زندہ بچاتی ہیں۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ٹیموں نے یکم جنوری سے 31 اکتوبر کے درمیان  چناق قلعے، ، بالک ایسر، ازمیر، آیدن اور موعا میں 18,487 غیر قانونی تارکین وطن کوزندہ  بچایا ہے۔

ترکیہ کے پانیوں میں واپس دھکیل  دیے جانے والے   غیر قانونی تارکین  وطن کی   تعداد اگست میں 3,259  تھی۔

اسی عرصے میں 11,541 غیر قانونی تارکین وطن بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ایک بار پھر اس مدت میں، بحیرہ ایجین میں 18 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں