ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹی وی پر لوگوں کو اسی چیز کے پیسے دیے جاتے ہیں، شاہین کا تنقید پر ردعمل

میلبرن: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ٹیم کی شکست کے بعد کپتان سمیت ان کی فٹنس پر کی جانے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پر لوگوں کو اسی چیز کے پیسے دیے جاتے ہیں،

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی ایک انٹرویو ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہین کو صحافی کے سوال کے جواب میں تنقید پر ردعمل کاا ظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے،

نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے تنقید پر لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا گروپ میچز میں شکست کے بعد ہم پر تنقید ہوئی لیکن جب لوگ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ ان کی بھی ایک جاب ہے انہیں اسی چیز کے پیسے دیے جاتے ہیں،شاہین شاہ کا کہنا تھا خیر ہے ان لوگوں کو بھی ہماری فتح کو انجوائے کرنا چاہیے ہم بھی یہی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں