ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پر حملہ سازش نہیں، انفرادی عمل تھا، وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ سازش نہیں بلکہ حملہ آور کا انفرادی عمل تھا۔ انٹیلی جنس ایجنسی نے وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی میں سیکورٹی کے لیے تعینات نامعلوم افراد نے ایس ایم جی سے فائرنگ کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے لگنے والی گولی 30 بور یا نائن ایم ایم کی نہیں بلکہ یہ کسی رائفل کا فائر تھا۔

رپورٹ کے مطابق گولی کے زخم کے پاس کوئی کالا نشان نہیں، اگر یہ زخم حملہ آور کے پستول کی گولی کا ہوتا تو معظم کو لگنے والی گولی کے زخم کے گرد کالے رنگ کا نشان بن جاتا۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں