ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 فائنل میں تمام کھلاڑی سو فیصدکارکردگی دکھائیں گے، بابر اعظم

 میلبرن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے کہا ہے کہ ٹی 20 فائنل میچ میں تمام کھلاڑی اپنا سوفیصد دیں گے، نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دبا ئونہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے،بابر اعظم نے کہا کہ سارے کھلاڑی پرجوش ہیں، انگلینڈ بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100فیصد دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر اچھا کم بیک کیا، کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6اوور بہت اہم ہوں گے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، رمیز راجا نے بھی یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں،اپنی گیم پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو بارش سے متاثر نہ ہو، فائنل کے لیے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں