ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، بابر اعظم

 میلبرن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد کراچی کے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے،

ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں،بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

بابر اعظم نے لکھا  کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے،واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں