ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: سال کے پہلے 10 مہینوں میں چمڑے کی برآمدات 1،7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

ترکیہ کے، چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کے سیکٹر نے رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں 1،7 بلین ڈالر کی برآمدات کیں۔

ترکیہ برآمداتی اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کے سیکٹر کی ماہِ اکتوبر کی برآمدات  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 6،1 فیصد اضافے کے ساتھ 168،9 ملین ڈالر  رہیں۔

ماہِ اکتوبر میں جن 3 ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں ان میں 13،7 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے، 11،4 ملین ڈالر کے ساتھ یوکرین دوسرے اور 9 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

یورپی یونین ممالک میں چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی سب سے زیادہ برآمدات 2 لاکھ 42 ہزار ڈالر کے ساتھ ایستونیا کے ہاتھ کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں