ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے

 کراچی:پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ 4ٹرینیں نجی شعبہ سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ نجی شعبے میں دی گئی4ٹرینوں کو واپس سرکاری کنٹرول میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی سے راولپنڈی کیلیے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے، راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں