ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئی سدرن نے اچانک اسٹیل مل بیٹری پلانٹ کی گیس بند کردی

کراچی: سوئی سدرن   نے اچانک اسٹیل مل  کے کوک اوون بیٹری پلانٹ کو ملنے والے کنکشن کی گیس بند کردی، جس سے پلانٹ کے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اسٹیل مل انجینیرز کے مطابق کوک اوون بیٹری پلانٹ کا گیس پریشر رات گیارہ بجے اچانک زیرو ہوگیا۔

انجینیرز کے مطابق پلانٹ کو گیس فراہمی بحال نہ ہوئی تو مزید پانچ ارب روپے کا نقصان ہوگا، جب کہ بیٹری بیٹھ جانے سے پیداوار کی بحالی کا امکان بھی ختم ہوجائیگا۔

گیس بندش سے متعلق انجینیرز نے بتایا کہ سوئی گیس حکام نے گیس فراہمی روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس پلانٹ کیلئے گیس کی سپلائی اتنی ضروری ہے کہ اگر کوک اوون بیٹری پلانٹ کی مرمت درکار ہو تو اس موقع پر بھی گیس کی سپلائی میں تعطل نہیں آتا ہے۔

 دوسری جانب ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی معلومات لے کر آگاہ کرتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق کوک اوون بیٹری کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے کم از کم درجہ حرارت پر رکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں