ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ قتل

 کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے کھلونے بیچنے والے 8 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

 پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ  بوٹ بیسن پر مقامی ہوٹل کے قریب رات گئے پیش آیا۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے صرف فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ لاش نجی اسپتال کے قریب قائم کچرا کنڈی میں پھینک کرفرارہوگیا۔

حکام کے مطابق مقتول کا بھائی واقعہ کا عینی شاہد ہے۔ مقتول آٹھ سالہ بچہ عمر بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، جو کھلونے بیچتا تھا۔

 عمر کی والدہ کے مطابق اس کا شوہر رکشہ چلاتا ہے۔ ان کا آبائی تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے۔ عمر کے اہل خانہ سیلاب سے متاثر ہو کر بلوچستان سے کراچی آئے تھے۔ واقعہ پر بگٹی قبیلے کے سرداریار محمد نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا فاسٹ فوڈ شاپ کا سیکیورٹی گارڈ ہے، جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں