ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے، سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں، بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑا رہی، فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں، 30 نومبر تک آر یا پار ہو جائیگا، قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا، نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کیلئے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں، قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں، نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں