ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں طبی عملے کی ہڑتال سے پرائیویٹ اسپتالوں کی چاندنی

کراچی:سندھ بھر میں طبی عملے کی ہڑتال بھی جاری رہی ، لاکھوں مریض رل گئے۔سندھ کا سب سے بڑا سول ہسپتا ل کراچی ویران اور غیراعلانیہ طور پر بند ہے۔

.ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور سینیٹری سٹاف ہیلتھ رسک کا الائونس کی بندش پر احتجاج کر تے رہے۔سینئر پروفیسرز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال کراچی کچرے کا ڈھیر بن گیا ۔

کراچی کے سول، جناح، این آئی سی ایچ، لیاری جنرل اور دیگر ہسپتالوں میں بھی صفائی کے عملے نے ہڑتال کی۔

کراچی کے تمام بڑے ہسپتالوں میں کئی روز سے او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مریض اور ان کے اہل خانہ مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔نرسنگ رہنما شاہد اقبال نے کہا کہ پورے سندھ میں تمام سرکاری طبی عملہ 25 دن سے احتجاج کر رہا ہے۔احتجاجی طبی عملے نے کہا کہ ایمرجنسی کے سوا کوئی کام نہیں کر رہے، ہمیں ہیلتھ رسک الائونس چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں