ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2016 میں مداحوں کو رلانے والے اسٹوکس نے اپنے اسٹروکس سے ٹیم کو چیمپئن بنادیا

لندن6 سال 7 مہینے اور 10 دن پہلے خراب بولنگ کی وجہ سے شکست کا جو داغ انگلینڈ کے کھلاڑی  بین اسٹوکس پر لگا تھا وہ انہوں نے اپنے اسٹروکس سے دھو دیا،

2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس نے  اپنی بولنگ سے مداحوں کو  رلایا تھا  لیکن اب 2022 کے ورلڈکپ میں بیٹنگ سے انگلینڈ کو چیمپئن بنادیا،بین اسٹوکس کے اسٹروکس نے  انگلش شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.

انگلش کرکٹ ٹیم بیک وقت 2 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے پاس رکھنے والی پہلی ٹیم بن گئی،2016 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ نے آخری اوور میں بین اسٹوکس کو چار گیندوں پر 4 چھکے لگا کر انگلینڈ سے فتح چھین لی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں