ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاروق ستارکی کچھ شرائط ہیں جس پر پارٹی سوچ رہی ہے، گورنر سندھ

کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، بلدیاتی نظام کا مسئلہ حل ہوتے ہی ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر نظر آئے گا۔

کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کی منگوائی گئیں الیکٹرک بسوں کا معائنہ کرتے  ہوئے کہا کہ اچھی اور بہتر بسیں کراچی کے لیے لائی جا رہی ہیں، ہر روٹ پر یہ بسیں چلنی چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان نے پہلے عوام کو بتا دیا کہ سندھ میں مولا جٹ آگیا ہے، اب مولا جٹ آپ کو ایسے ہی کراچی کی سڑکوں پر اور بسوں میں نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایلیٹ کلاس کے گھروں میں بھی پانی چلا گیا تھا، سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ نئے صوبے ضروری ہیں تو مل کر بیٹھیں، سب چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم میں واپس آجائیں، ان کی کچھ شرائط ہیں جس پر پارٹی سوچ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں