ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے یوکرین پر 100 سے زائد میزائل داغ دیئے بجلی کا نظام متاثر

 کیف:روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی، میزائل حملوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، پورا یوکرین تاریکی میں ڈوب گیا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے روس نے 100 سے زائد میزائل یوکرین پر داغے ہیں، روسی میزائل حملوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، میزائل حملوں سے یوکرین کے توانائی کے 15 مراکز نشانہ بنائے گئے، یوکرین کے زیادہ تر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔

امریکا نے یوکرین پر روس کے تازہ حملوں کی مذمت کردی، وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ روس نے میزائلوں سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، روس کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رہے گی۔

دوسری جانب مغربی میڈیا کے مطابق یوکرین پر داغا گیا روسی میزائل پولینڈ کے سرحدی قصبے میں جا گرا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، پولینڈ کے وزیراعظم نے مبینہ میزائل حملے کے بعد ہنگامی طور پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

روسی وزارت دفاع نے پولینڈ پر میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ میں میزائل گرنے کی رپورٹس اشتعال انگیزی ہیں، ایسی اشتعال انگیزی سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پولینڈ پر روس کے میزائل حملے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں