ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹ ٹیم  کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی

اسلام آباد: ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹرز کی وطن واپسی ، فاسٹ باولر حارث رؤف کا اسلام اباد پہنچنے پر شاندار استقبال،، کہتے ہیں  ورلڈ کپ کی ہار کا دکھ ہے، یقین تھا ورلڈ کپ میں کم بیک کرینگے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ ٹی 20 کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیے۔

اسلام آباد میں فاسٹ بارلر حارث روف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ساری ٹیم پاکستان کی ہے کسی کی انفرادی کارکردگی نہیں ہوتی۔شائقین کرکٹ نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔ہمیں یقین تھا کہ ورلڈ کپ میں کم بیک کرینگے۔

شاہین آفریدی کی فائنل میں انجری کھیل کاحصہ ہے۔پاکستان نے فائنل کو فائنل سمجھ کر کھیلا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ابھی میری کافی کرکٹ پڑی ہوئی ہے۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت کر رہا ہو۔ورلڈ کپ فائنل ہارنے پر دکھ ہوا۔فائنل میں شکست پر شائقین بھی مایوس ہوے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں