ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکی مروت میں موبائل پر حملہ 6 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں عباسہ خٹک میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے 6 پولیس اہلکار شہید کردیے۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی، ڈرائیور اور 4 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔ موبائل عباسہ خٹک پولیس چوکی کی ہے جو علی الصبح معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران شرپسندوں نے وانڈہ شہاب خیل عباسہ روڈ کی حدود تھانہ ڈدیوالہ کے قریب پولیس موبائل پر حملہ کر دیا۔
شہید اہلکاروں میں ASI علم دین، LHC زبیر، کانسٹیبل محمود (FC)، کانسٹیبل احمد نور (DFC)، عثمان علی (FRP) اور ڈرائیور دل جان شامل ہیں۔ شہداء کی لاشیں اسپتال پہنچا فی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں