ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی۔20 اجلاس کا اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا

جی 20 کے حتمی اعلامیہ میں 22 جولائی کو استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کی سرپرستی میں یوکرین، روس، ترکیہ اور اقوام متحدہ  کے درمیان طے پانے والے  اناج کی کھیپ کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ ، "ہم ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے استنبول معاہدے  کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ متعلقہ فریقین  کا  معاہدے پر مکمل طور پر، وقت پر اور مستقل بنیادوں پر عمل درآمد کرنا اہمیت  کا حامل ہے۔”

انڈونیشیا میں منعقدہ  جی۔20 سمٹ کا اختتامی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں "ترکیہ اور اقوام کی ثالثی میں  طے پانےو الے استنبول  معاہدے  پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور  اس بات پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ  اس معاہدے کا مستقل اور دیر پا ہونا انتہائی اہم  ہے۔ "

جوہری اسلحہ کے استعمال کے ناقابل قبول ہونے پر زور دینے والے اعلامیہ میں  یہ پیغام دیا گیا ہے کہ "جھڑپوں کا  پر امن طریقے سے سد باب کیا جانا حیاتی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ دور جنگوں کا دور نہیں ہو نا چاہیے۔”

اعلامیہ میں کہا گیا کہ "ہمیں عالمی غذائی تحفظ کے حوالے سے موجودہ پیش رفت پر گہری تشویش ہے” اور خاصکر  "اس موضوع پر نازک حیثیت  رکھنے والے  ممالک کے لیے فوری اقدامات کرنے”  کی ضمانت دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں