ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دادو، سیہون اور جامشورو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اور ریلوے ٹریک تاحال تباہ حالی کا شکار

 دادو : سندھ کے مختلف  شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور  ریلوے ٹریکس کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا۔ 

دادو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اب تک تباہ حالی کا شکار ہیں جب کہ سیہون اور جامشورو  میں ریلوے ٹریک تاحال بحال نہ ہوسکا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پانی کی کمی کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائیگا۔ دوسری جانب سیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ فریدآباد گرڈاسٹیشن اب تک بند ہے جس کی وجہ سے کئی دیہات بجلی سے محروم ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سروے کا کام جاری ہے، خیمہ بستیوں سمیت حفاظتی پشتوں پر کئی متاثرین خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں