ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20 رینکنگ:  بابراعظم چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آ گئے

دبئی: ٹی20 ورلڈکپ کے اختتام کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم نے 46 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں انکے 778 پوائنٹس ہیں۔

ٹی20 کی بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغان اسپنر راشد خان دوسرے اور انگلش اسپنر عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، البتہ حارث رؤف 16ویں، شاہین آفریدی 18ویں جبکہ شاداب خان 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں