ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں کسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے ، امریکا

  واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں دوسرے کی حمایت نہیں کرتے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا پروپیگنڈے، غلط اور گمراہ کن اطلاعات کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں آنے نہیں دے گا۔

پاکستان ہمارا اہم پارٹنر ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خوشحال اورجمہوری پاکستان اور پاکستان کے ساتھ  دیرینہ تعاون امریکا کے لیے اہم ہے اور اس موقف میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے امریکی سازش سے متعلق نئے بیان پرڈپٹی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اس بارے میں ہمارے پاس مزید کچھ کہنے کو نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں