ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے قرض اور واجبات 62 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے قرض اور واجبات 62 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ گئے۔گزشتہ سال قرض اور واجبات کی رقم 51.1 کھرب تھی۔

معاشی پریشانیوں کا شکار پاکستان کے قرض اور واجبات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرضوں سے مطالق اعدادوشمار جاری کر دیے ، جس میں بتایا گیا کہ رواں سال ستمبر تک پاکستانی قرضوں اور واجبات میں 12 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جو 23.7 فیصد ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ملکی قرض اور واجبات 62 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ گئے، گزشتہ سال قرض اور واجبات کی رقم 51.1 کھرب تھی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال اس رقم میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ رواں سال اس میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 ماہ کے دوران پاکستان نے 3 کھرب 56 ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں اور بیرونی قرض 29 کھرب 70 ارب روپے سے بڑھ کر 26 کھرب 50 ارب روپے ہو گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق 3 ماہ میں حکومتی قرض 13 کھرب 82 ارب سے بڑھ کر تقریباً  18 کھرب روپے پر پہنچ گیا۔آئی ایم ایف کا قرض جو جولائی ستمبر 2022 میں ایک کھرب 20 ارب روپے پر تھا وہ بڑھ کر رواں سال 3 ماہ میں ایک کھرب 73 ارب روپے پر چلا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں