ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک تعیناتی سب پر بھاری، غلط فیصلہ انتشاربرپا کر سکتا ہے،شیخ رشید

.راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور  سابق وزیر  داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہو گئی ہے

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ آئندہ 10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح  فیصلہ ملک کو صحیح سمت میں لے جائیگا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتاہے

شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ہر حکومت شوگر ملز مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے، زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزا عوام اورکسان بھگتتے ہیں

سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، موجودہ حکومت نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہو جائیں گے

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی30فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں  سکتے، خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، 7ماہ کی77 وزراکی حکومت نہ عوام میں جا سکتی ہے نہ مسائل حل کر سکتی ہے۔.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں