ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی شہری سعودی عرب میں داخلے کیلئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے مستثنا

ریاض: سعودی عرب نے بھارتی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ دے دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی،سعودی عرب کے اس فیصلے سے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کا خاصی سہولت حاصل ہوگئی ہے،اس کی تصدیق نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی کی۔

سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،سفارت خانے کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں