ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے پہلا نجی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم۔ ایس لانچ کر دیا

نئی دہلی: انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کی جانب سے جمعہ کے روز بھارت کے پہلے نجی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم۔ ایس کو لانچ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اسپیس ٹیک اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ ایروسپیس کے تیار کردہ راکٹ کا نام بھارت کی خلائی صنعت کے بانی وکرم سارابھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 30 منٹ قبل از دوپہر پر بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پریش میں خلیج بنگال کے ساحل پر واقع سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔یہ بھارت کی خلائی صنعت میں نجی شعبہ کے داخل ہونے کو ظاہر کرتا ہے جس پر کبھی سرکاری انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کا غلبہ تھا۔بھارت کی وفاقی حکومت نے 2020 میں خلائی شعبے کو نجی شعبہ کیلئے کھول دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں