ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کی طرف سے عراق کو 10 ملین ڈالر عطیہ

سویڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں تعاون کے لئے عراق کو 10،2 ملین ڈالر عطیہ کئے ہیں۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی INA کے مطابق عراق وزارت زراعت کے ممبر ‘میثاق عبدالحسین’ نے کہا ہے کہ سویڈن نے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے لئے بین الاقوامی امداد کے دائرہ کار میں، عراق کو امداد فراہم کی ہے۔

عبدالحسین نے کہا ہے کہ 10،2 ملین ڈالر کا عطیہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں  میں سمارٹ زرعی پروگرام کے فروغ، آبپاشی نظام  کی بہتری اور کاشتکاروں کو پاوں پر کھڑا کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ  کی تنظیم برائے خوراک و زراعت FAO کے عراقی نمائندے ‘صلاح الحاج حسن’ نے کہا ہے کہ عطیے کا سمجھوتہ، FAOکے تعاون اور عراق  میں سویڈن کی سفیر ‘جیسیکا سوارڈاسٹروم’ کی شرکت، سے دارالحکومت بغداد میں طے پایا۔

حسن نے کہا ہے کہ عطیہ، سمارٹ آبپاشی، جدید زرعی طریقوں اور مقامی پیداوار میں مسائل سے پاک فروغ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی کے حوالے سے  نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں