ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک میں برفانی طوفان سے 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی، 2 افراد ہلاک

نیویارک میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5فٹ تہہ جم گئی اور ایری کائونٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔برفانی طوفان کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایری کائونٹی میں راستے صاف کرنے کے دوران دو افراد دل کی تکلیف اٹھنے سے ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں