ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وسیم اکرم کیلیے بڑا اعزاز، لنکا پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

کولمبو: سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کے ساتھ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برانڈ سفیر مقرر کر دیا۔

ایل پی ایل کا تیسرا ایڈیشن 6دسمبر سے 23دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کرکٹرز بھی شریک ہوں گے،وسیم اکرم نے ایل پی ایل کا سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سری لنکن فینز سے ہمیشہ پیار اور محبت ملا ہے۔

 ایل پی ایل سے اچھے کھلاڑی سری لنکا کو مل رہے ہیں جو ہمیں ایشیا کپ میں بھی نظر آئے۔

پاکستان کے سابق کپتان کا کہنا تھا میں ایل پی ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز کے میچز اور ان کی کوالٹی دیکھی ہے اور مجھے امید ہے کہ ایل پی ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بھی کرکٹ کا معیار برقرار رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں