ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی سنگھ نے پاکستان میں کھانا کھانے کی خواہش ظاہر کردی

بھارتی سنگھ نے پاکستان کے آرٹس ہمایوں سعید سے من کی باتیں کر ڈالیں۔ کہتے ہیں “دل کرتا ہے پاکستان جاکر کھانا کھاؤں”
معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہمراہ اسٹیج پر مستیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ سے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ہمایوں سعید اور بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کی دلچسپ ویڈیو سامنے آئی۔
بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ‘سر میں نے آپ کے بارے میں کافی تفصیل سے پڑھا ہے، آپ کی ایک فلم تھی (لندن نہیں جاؤں گا) تو کیوں نہیں جائیں گے آپ لندن؟’ بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید کی پوری بات سننے کے بعد کہا کہ ’کیوں بھئی؟‘۔
کامیڈین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘دل کرتا ہے کہ میں بھی پاکستان جاؤں، وہاں جاکر کھانا کھاؤں، مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں’۔
اُنہوں نے ہمایوں سعید سے کہا کہ ‘اور بس بھئی اب آپ نے یہ نہیں کہنا کہ میں لندن نہیں جاؤں گا’۔
جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ‘بالکل میں انڈیا آؤں گا اور آپ لوگ پاکستان بھی آئیں گے’۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں