ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کردی

وزیرآباد: لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی  آئی عمران خان پر فائرنگ کے ملزم نے جے آئی ٹی کو حملے سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے محرکات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دعوے اور ملزم کے بیان میں تضاد ہے۔

ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے کی وجہ سے سامنے آکر فائرنگ کی۔ اس کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا چاہتا تھا لیکن پکڑا گیا۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ملزم نے بتایا کہ میرا کسی بھی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے حملہ کرنے کو کہا تھا۔ ملزم کے مطابق وہ 2 گھنٹے تک حملے کے لیے انتظار کرتا رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں