ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: شدید برفانی طوفان، 3 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ‘نیو یارک ‘ کے مغربی اور شمالی علاقوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خاص طور پر نیویارک کے شہر بفلو  میں شدید برفباری نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دئیے ہیں۔

جمعہ کے دن سے جاری برفباری کی وجہ سے متعدد علاقوں میں برف کی موٹائی 1،8 میٹر سے بڑھ گئی اور ٹریفک راستوں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

شہر میں ،برفانی طوفان کی وجہ سے ، 2 افراد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست انڈیانا کے قصبے ہیملٹ میں ، گاڑی  برف کے تودے سے ٹکرانے کے نتیجے میں، ایک شخص  ہلاک ہو گیا ہے۔

نیو یارک کی گورنر ‘کیتھی ہوکل’ نے کہا ہے کہ وہ ،صدر جو بائڈن سے، "وفاقی ہنگامی حالات ” کے اعلان کا مطالبہ کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں