ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، کوئی نہ کوئی آکر ریسکیو کر لے گا، شوکت ترین

کراچی:پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے امیدطاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے، کوئی نہ کوئی آکر ریسکیو کر لے گا لیکن اس کی قیمت ہو گی۔

کراچی میں شوکت ترین نے ماہرِ معاشیات مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور اسحاق ڈار کا دعوی ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا، پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو اضافی 18ارب ڈالرز چاہئیں، ڈالر 200 روپے تک لانے کا دعوی بھی پورا نہیں ہوا۔

سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا جس سے مہنگائی مزیدبڑھے گی، خیبر پختونخوا کو پیسے نہیں مل رہے، اسے تنخواہوں کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت آئے تاکہ معیشت میں سدھار آئے، مالی خسارہ دگنا ہو گیا ہے، جو قرض ہم نے 4 سال میں لیا، انہوں نے 4 ماہ میں لے لیا۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ کوئی نہ کوئی آ کر ریسکیو کرے گا لیکن اس کی قیمت ہو گی، آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے سیلاب زدگان پر خرچ کے لیے رضامند کرنا چاہیے تھا۔

اپنی آڈیو سے متعلق سوال پر شوکت ترین کا کہنا تھا مجھے غدار نہ کہا جائے، میری آڈیو میں ہیر پھیر کی گئی، میں نے اس طرح سے بات نہیں کی تھی جیسے آشکار کی گئی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں