ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان  دنیا بھر میں پاکستان کا نام بدنام کر رہا ہے، شرجیل میمن

politics of hate

کراچی: صوبائی وزیر شر جیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام کررہا ہے، انہوں نے آئین وقانون کی دھجیاں اڑائیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کرکٹر کے نام سے جاننے والے کو اب گھڑی چور کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ ووٹ بینک بڑھانے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے قوانین بھی اس شخص نے توڑے ہیں اور ہر چیز پر اسکا یو ٹرن ہے، کھلے عام ایک شخص اداروں کو غیر آئینی کام کرنے کا کہہ رہا ہے ، پہلے بھی اس نے آئین کی دھجیاں اڑائیں ہیں،  چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اسکی غیر آئینی بات کا فی الفور نوٹس لیا جائے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، سیلاب متاثرین کے نیریٹو کو اسنے شدید دھچکہ لگایا ہے اور جو دنیا پاکستان آرہی تھی اسنے انکا رخ بدل دیا، جو فنڈ پی ٹی آئی نے جمع کئیے اس کو چیک کیا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں