ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاورپولیس کا منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون،2 ملزمان گرفتار

پشاور:تھانہ متنی اور بھانہ ماڑی پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ متنی اور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران2 ملزمان گل محمد عرف گلو ولد عجب خان سکنہ زنگلی اور امتیاز عرف ڈسلویٰ ولد نذیر سکنہ کوٹلہ محسن خان کو گرفتا ر کرلیا۔ 

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر5 کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔ملزمان کے خلا ف مقدمات در ج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں