ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسکول جانے والا فلسطینی طالبعلم شہید

martyred

 اسرائیلی فورسز نے اسکول جانے والے فلسطینی طالبعلم کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں پیش آیا۔

شہید ہونے والے لڑکے کی شناخت 18 سالہ محمود السعدی کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں 4 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق محمود السعدی جنین کے فرحت حشد بوائز سیکنڈری ہائی اسکول کا طالب علم تھا جو اسکول آتے ہوئے راستے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرئیلی فورسز نے جنین مہاجر کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور چادر و چار سدیواری کا تقدس پامال کیا، آپریشن کے دوران 9 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں