ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کچہری خودکش حملوں میں نامزد 5 ملزمان کو بری کر دیا گیا

 اسلام آباد: سال قبل اسلام آباد کچہری خودکش حملوں میں نامزد 5 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پانچوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا، کیس کا فیصلہ جج طاہر محمود نے سنایا۔

 3 مارچ 2014 کو اسلام آباد کچہری میں دو خودکش حملے کئے گئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے انتہائی ناقص تفتیش کی بنا پر ملزمان کو بری کیا گیا، استغاثہ نے ملزمان پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا جو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بری ہونیوالوں میں جان محمد، عبدالغفار، قمر زمان، بسم اللہ جان اور جمروز شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 8 سال قبل کچہری کے دوران خودکش بم حملوں کے نتیجے میں جج سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں ایس ایچ او خالد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں