ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس،6پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانت منظور

 اسلام آباد:ا نسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،علی نوار اعوان سمیت دیگر چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔ 

پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، اسد عمر،علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ پر محفوظ شدہ فیصلہ بدھ  کو  سنائے گی۔ 

دوران سماعت عدالت نے کہا ہے فیصل جاوید کی 161 کا بیان جمع نہیں کروایا گیا، فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کا بیان جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی کی درخواستوں پر فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں